امریکا اور طالبان میں دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز 13

امریکا اور طالبان میں دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز

امریکا اور طالبان میں دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز

واشنگٹن (92 نیوز) – امریکا اور طالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

افغان حکومت نے امریکی انجینیئر مارک فریچس کو امریکی حکام کے حوالے کردیا۔ قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل ائیرپورٹ پر امریکی شہری مارک فریچس کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کیا جبکہ امریکی اہلکاروں نے طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کو طالبان کے حوالےکیا۔

حاجی بشیر نورزئی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 سال سے امریکی جیل میں قید تھے۔ امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے امریکی انجینئر کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں