آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال 28

آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ، پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (92 نیوز) – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق امور بالخصوص پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے پولیو مہم کی مناسب رسائی اور کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی اس نیک مقصد کے لیے کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے بل گیٹس کو پولیو سے پاک پاکستان کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں