اسلام آباد (خبریں ڈیلی)ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے معروف عالمِ دین طارق جمیل سے ملاقات کی۔
ارشد ندیم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ارشد ندیم نے گلوکار و اداکار علی ظفر سے بھی ملاقات کی تھی۔
طارق جمیل سے ملاقات کی ایک دلکش تصویر ارشد ندیم نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم مولانا طارق جمیل کے سامنے ادب سے بیٹھے ہیں جبکہ معروف مبلغ بھی ارشد ندیم سے ملاقات پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔