اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی 20

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (92 نیوز) – سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور  مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں