asif ali zardari 66

آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر مردان جائیں گے

سابق صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر مردان پہنچیں گے جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سابق وزیر رحیم داد خان کے گھر رہائش پذیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ ان کی ناراض ارکان سے ملاقات بھی طے ہے۔ خیبر پختونخوا کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی کے ورکرز کے ساتھ بھی ان کی بیٹھک لگے گی۔ اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری دیگر پارٹی کے ارکان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دیں گے ۔مزید برآں پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری چارسدہ کا بھی دورہ کریں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں