اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 77 افراد متاثر 9

اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 77 افراد متاثر

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ روز بروز کیسز بڑھنے لگے۔ ڈینگی سے مزید 77 افراد متاثر ہوئے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ڈینگی  سے اسلام آباد کے شہری علاقے میں 36 جبکہ دیہی ایریاز میں 41 مریض سامنے آئے ہیں۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 258 ، پولی کلینک میں 58 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 36 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے  1048 جبکہ شہری علاقوں میں 686 مریض ہیں۔ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی  تعداد پانچ ہو چکی ہے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کیلئے پورے سال کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ گھروں کے اندر اور دکانوں میں یقینی بنانا ہو گا کہ لاروا نہ بنے۔ کسی بھی جگہ برتنوں ، ٹائروں یا کھلی جگہوں پر صاف پانی کو جمع ہونے نہ دیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں