pm imran khan 61

کفایت شعاری مہم وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں ایک ارب 8 کروڑ کی بچت

کفایت شعاری مہم تین سال میں وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں ایک ارب 8 کروڑ کی بچت ہوئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے سال 28 دوسرے سال 21 اور تیسرے سال 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے تین سال سے اپنے صوابدیدی فنڈ میں ایک روپیہ بھی نہیں استعمال کیا۔

‏ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ نہ صرف وزیراعظم عمران خان کا کوئ کیمپ آفس نہیں بلکہ اس سال بھی وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کمی کی اور کل ۱۰۸کروڑ بچا لئے۔زرداری نے کیمپ آفسسز پر ۲۶۰ کروڑ نواز شریف نے ۴۳۰ کروڑ اڑایا ، زرداری ۲۴۵ گاڑیاں اور ۶۵۶ پولیس اہلکار ،نواز شریف کے کیمپ آفسسز پر ۲۷۱۷ پولیس اہلکار مامور تھے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں