برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک 11

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک

لندن (92 نیوز) – برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ملکہ الزبتھ دوم کو ان کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ ملکہ کی آخری رسومات جارج چیپل چرچ میں ادا کی گئیں۔ تابوت کو جلوس کی صورت میں ویسٹ منسٹر ایبے سے ونڈسر قلعہ منتقل کیا گیا۔

برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا، لاکھوں افراد شریک ہوئے، آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات میں وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں اور شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے شاہ چارلس سے ملاقات کی، ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں