کراچی (خبریں ڈیلی) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بڑے ناموں کو لیکر آئیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کرکٹ اکنانومی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ۔
پی سی بی کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل اچھا ہے ، سب پی سی بی کے ساتھ ہیں ۔
سب نے مل کر پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ایک لیگ بنانا ہے۔ دو ایڈیشن کوویڈ سے متاثر ہو ئے ۔ لاہور قلندرز رمیز راجا کے ساتھ ہے۔اس وقت فوکس صرف اور صرف پی ایس ایل پر ہے۔قلندرز کے پلیٹ فارم پرعاقب جاوید نے جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔
پانچ لاکھ نوجوانوں کے ٹرائلز کا کریڈٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے ۔ عاقب جاوید کو پی سی بی اپنے پلیٹ فارم پر لاتا ہے تو اچھی بات ہے ۔