chaudhary nisar 66

چودھری نثار علی خان نے نئی ’جماعت جناح لیگ ‘ بنانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (خبریں ڈیلی )سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نئی جماعت ’ جناح لیگ ‘ کی انٹری کا عندیہ دے دیا ۔

معروف صحافی اصرار احمد راجپوت کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں بےروز گاری سمیت دیگر اشیا خوردو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے بات کر رہی ہیں جبکہ ایسے حالات میں عام عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔

چودھری نثار علی خان نےاپنی سیاسی اننگ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں ۔ معروف صحافی کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ چودھری نثار علی خان نئی سیاسی جماعت ’جناح لیگ ‘ کے بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔

جبکہ ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ چودھری نثار علی خان پیپلز پارٹی سے متعلق نرم گوشہ رکھتے ہیںاور وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں تاہم ان کےقریبی ساتھیوں نے اس موقف کی تردید کی ہے ۔

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں