چودھری پرویز الٰہی سے سبطین خان کی ملاقات، مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال 10

چودھری پرویز الٰہی سے سبطین خان کی ملاقات، مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الٰہی سے سبطین خان کی ملاقات، مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال

لاہور (92 نیوز) – وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے جامع پلان بنایا ہے۔ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر سیاستدان سلیم بریار اور ایم پی اے احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں