چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں 30

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے اُمور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان علاقائی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صادق سنجرانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور طویل عرصہ سے حل طلب مسئلے پر دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

صادق سنجرانی اسلامو فوبیا کے حوالے سے کہا اسلام باحثیت مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلاموفوبیا مسلمانوں کیلئے کافی حساس ہے، اس حوالے سے مخلصانہ کوششوں بڑھانے کی ضرورت ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں