cia 74

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا پاکستان کا خفیہ دورہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

نیویارک ٹائمز کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ سی آئی اے نے پاکستان سے ڈرون اٹیک کے لیے اڈے مانگ لئے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ اپنا واضح موقف دے چکا ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کچھ دنوں پہلے بیان دیا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔ افغانستان کے حوالے سے معاملات بڑے اہم ہے کیوں کے پچاس فیصد حصے پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے اور تقریبا پچاس فیصد حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

پچھلے بیس سال سے جاری جنگ میں ہزاروں جانوں کے ضیاع کے بعد اور ہزاروں ڈالر کے نقصان کے بعد امریکہ واپسی پر اپنی فوجیں نکالنے پر مجبور ہوگیا جو کہ بظاہر طالبان کی فتح ہے۔ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد معاملات بڑے ہیں۔ مزید دیکھیں ارشد شریف کے پروگرام میں

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں