coronavirus-cases-in-cities 102

مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ پنجاب کے شہر نوشہرہ میں اور دوسرے نمبر پر کراچی میں رپورٹ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، ملک میں کرونا وائرس کی بلند ترین یومیہ شرح 46.77 فیصد نوشہرہ میں ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح 21.67 فیصد اور حیدر آباد میں 20.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گلگت میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح 18.99 فیصد، دیامر میں 5.21 فیصد، اسکردو میں 1.23 فیصد، مظفر آباد میں 39.04 فیصد اور میر پور میں 13.73 فیصد رپورٹ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومیہ کیسز کی شرح 14.77 فیصد، راولپنڈی میں 16.07 فیصد، لاہور میں 19.30 فیصد، بہاولپور میں 12.50 فیصد، گجرات میں 3 فیصد، ملتان میں 8.41 فیصد اور سرگودھا میں 6.25 ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 10.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹwaseem[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں