29

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

لاہور (92 نیوز) – ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جلسے کے لئے رہنماوں اور کارکنان کو اہم ٹاسک دے دئیے گئے۔ جلسے کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے تحریک انصاف 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات جشن منائے گی۔ آزادی کا جشن جتنا غیرمتنازع ہو گا اتنا اچھا ہو گا ۔ تحریک انصاف جلد از جلد عام انتخابات چاہتی ہے ۔ رانا ثنااللہ  وہ ظالم انسان ہیں جن کے  دور میں ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہوا۔ وہ لاہور یا فیصل آباد آئیں یا نہ آئیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسہ کرنے کی بجائے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ لاہور میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں