shahid afridi 96

پی ایس ایل 7 کے لیے فرنچائز کا فیصلہ ایونٹ کے وقت کے قریب کریں گے: شاہد آفریدی

کراچی: سابق بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے فرنچائز کا فیصلہ ایونٹ کے وقت کے قریب کریں گے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اپنی شمولیت کے حوالے سے چلتی خبروں کی تردید کی

انھوں نے مزید کہا کہ “ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان اور ان کے مداح مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن، میں نے ابھی کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 7 کا ڈرافٹ 6 یا 8 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ ایونٹ اگلے سال جنوری میں متوقع ہے جس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ہوگا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں