shaukat tareen 68

‏ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں صحت کارڈ فراہم کریں گے، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے ہیں۔ 8 سے 10 سال میں ترقی کی شرح 20 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔درآمدات اور برآمدات کے تناسب کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

‏اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کریں گے۔کاروبار کے آغاز کیلئے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپےقرض دیں گے۔ ‏مستحکم اور پائیدار ترقی کیلئے پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے۔ ایکسپورٹ کو بڑھا کر جی ڈی پی کا 20 فیصد کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ کو بڑھا کر جی ڈی پی کا 20 فیصد کرنا ہوگا۔بجٹ میں مختلف شعبوں کو ٹیکس میں رعایت فراہم کی ہیں۔ ‏ مدید کہا کہ گاہک دکاندار سے پکی رسید وصول کرے، پکی رسید پر ایک لاکھ تک کے انعامات دیئے جائیں گے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں