Dr Abdul qadeer daughter 95

والد کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں دیا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی آبدیدہ ہو گئیں

اسلام آباد (خبریں ڈیلی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہائیکورٹ بار میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں قرآن خوانی ہوئی۔

مشیر وزیراعظم ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی دینہ خان نے ریفرنس میں شرکت کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار کے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ یہ پروگرام منعقد کیا۔

ڈاکٹر دینہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔میرے والد کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں دیا گیا۔امید ہے کہ آنے والے وقت میں میرے والد کے کام کو سراہا جائے گا۔میرے والد کراچی میں زیر علاج تھے تو لوگ ان کے لیے پھول لے کر آتے تھے۔

میں تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ میرے والد کو اتنی عزت بخشی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے۔یاد رہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد 10 اکتوبر اتوار کی صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں