dr abdullah abdullah 67

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا وفد کے ہمراہ قطر جانے کا امکان


کابل(خبریں ڈیلی) افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے وفد کے ساتھ قطر جائیں گے۔

جہاں وہ دوحہ میں افغان اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کے لیے کچھ وقت دیں۔

دوسری جانب سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کو کونسل قائم کر دی ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افراتفری کو روکنے کے لیے کونسل بنائی ہے۔

حامد کرزئی افغانستان میں رہیں گے۔ان کا کہنا کہ وہ کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں