pak india captains 82

دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز کرانے کی پیشکش کر دی

دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل عبدالرحمان نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کی پیش کش کی ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں شارجہ میں پاک بھارت میچز ایک جنگ کی طرح ہوتے تھے، وہ ایک کھیل کی جنگ ہوتی تھی جو کرکٹ کے لیے بہت اچھی تھی۔

عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے راضی کر لیں تو یہ بہترین ہوگا، سال میں ایک یا دو بار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہو سکتی ہے

دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز

چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، بھارت اگر راضی ہوتا ہے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز مفید ہوگی

آئی سی سی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلیے پرُعزم

اضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آئی سی سی نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل موجود ہیں، لیکن کرکٹ ملکوں کے تعلقات کو بہتر کر سکتی ‏ہے، ہم پاکستان میں چیمپیئز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے بارے میں پُرامید ہیں، پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ ہو رہی ‏ہے جس کے پیش نظر پاکستان کو یہ ایونٹ دیا گیا ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں