Eunuchs 155

خواجہ سراؤں کی کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن نہ ہوسکی

کرونا کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باعث معاشی تنگدستی کے بعد خواجہ سراؤں کو ایک نئی مشکل درپیش ہے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں بیشتر خواجہ سرا شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث کروناویکسین کے لئے رجسٹریشن نہ کروا سکے۔

جس سے ان کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں 40 ہزار سے زیادہ خواجہ سرا موجود ہیں۔ ان میں سے اکثریت کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن اس لیے نہیں کرواسکتی کہ ان کے پاس قومی شناختی کارڈ ہی نہیں ہے۔ بیشتر خواجہ سرا کروناویکسین کی رجسٹریشن کے حوالے سے جانتے ہی نہیں جس سے ان کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں