Electricity 88

انتہا کی گرمی میں بے انتہا لوڈشیڈنگ، دن میں چین نہ رات کو سکون

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر پہنچ گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی علاقوں میں علانیہ 6 ،6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا تو حساب ہی نہیں ہے۔

گجرانوالہ میں بجلی کی بندش پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ کوئٹہ میں کئی علاقوں میں تین دن سے بجلی غائب ہے۔کیسکو حکام کی طرف سے حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں۔ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 7 یونٹ بند ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق دو روز میں پیداوار صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=KEn3Z14rkA4
وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں