fahad mustafa and imran khan 76

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا عمران خان پر طنز

راچی: اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :عوام شکر ادا کریں

پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا اور لوگ اچانک قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ’’پیٹرول پرائس‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔‘‘

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں