fawad chaudhary 74

پہلی حکومت ہیں جوانتخابی اصلاحات کی بات کرر ہے ہیں

وزیر اطلاعات و نشریات کا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومت ہیں جوانتخابی اصلاحات کی بات کرر ہے ہیں‘آزادانہ، منصفانہ اور شفاف کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا۔بدقسمتی سے ہمارے اپوزیشن کے لوگوں کو ہر صورت مخالفت ہی کرنی ہے اور اگر شیطان سے اتحاد کرنا پڑا تو وہ بھی کر لیں گے۔

اسلام آباد(خبریں ڈیلی ) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے اور آزادانہ، منصفانہ اور شفاف کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا. وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور حماد اظہر کو کہا ہے کہ ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت نیچے لانا ضروری ہے، پاکستان کے صرف 28فیصد پائپ گیس کا استعمال کرتے ہیں اور بقیہ تمام لوگ ایل پی جی سیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے، کبھی کسی حکومت نے انتخبای اصلاحات پر زور نہیں دیا انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بحث ایک بنیادی بحث ہے، اگر انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہوں تو ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا. فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات آگے بڑھائیں، بدقسمتی سے ہمارے اپوزیشن کے لوگوں کو ہر صورت مخالفت ہی کرنی ہے اور اگر شیطان سے اتحاد کرنا پڑا تو وہ بھی کر لیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اب تک انتخابی اصلاحات کو پڑھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی، یہ بہت غیرسنجیدہ رویہ ہے، نہ انہوں نے ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو پڑھنے کی ضرورت محسوس کی اور اس پر ایک بحث شروع کردی اور انتخابی اصلاحات کا بھی یہی معاملہ ہے. انہوں نے کہا کہ جب تک انتخابات کا طریقہ کار اس حد تک منصفانہ، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ نہیں ہوتا کہ اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، اس وقت تک یہ کہنا مشکل ہے کہ جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں گی لہٰذا ہم پوری کوشش کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی تجاوز بھی سامنے لے آئے، ہم اس پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدور طبقے کو کبھی کسی حکومت نے اتنی اہمیت نہیں دی جتنی عمران خان کی حکومت دے رہی ہے اور مختلف جرائم کی وجہ سے بیرون ملک جیلوں میں موجود 16ہزار 272 لوگ اب تک پاکستان واپس لائے جا چکے ہیں. وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کو روس اور پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر کے پائپ لائن منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی جہت اور اقتصادی راستہ کھل جائے گا جبکہ وزیر اعظم نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے.
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کی شمولیت پر وزیر اعظم نے اپنے برطاقنوی ہم منصب بورس جانسن سے بات کی ہے اور برطانوی حکومت کا ماننا تھا کہ پاکستان کے اندر ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ برطانیہ اس ریڈ لسٹ سے پاکستان کو نکالا جا سکے تاکہ ہم اس معاملے میں آگے بڑھ سکیں. انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ روز 14لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب ہم اس کو 17سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی لگا سکیں گے.

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں