80

نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ،وہ پاکستان آئیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی نواز شریف کی برطانیہ میں ویزا درخواست مسترد ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ برطانیہ نے نواز شریف کی میڈیکل ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں، انہوں نے جھوٹ بول کر ویزا لیا اور اس ویزے پر وہ برطانیہ میں مقیم تھے۔
پاکستان کی حکومت، عوام اور پاکستانی کمیونٹی کا برطانوی حکومت سے مطالبہ تھا کہ ایسے لوگوں کو پناہ نہ دی جائے جو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہوں۔کے پاس آپشن ہے کہ وہ پاکستانی سفارت خانہ جا کر پاسپورٹ کی جگہ عارضی دستاویزات حاصل کر کے پاکستان واپس آئیں اور عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔ دوسری صورت میں اگر وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جاتے ہیں تو ان کے پاس کوئی گراؤنڈ موجود نہیں ۔نوازشریف جس طریقے سے برطانیہ میں گھوم پھر رہے ہیں اور ریستوران میں جا رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بیمار نہیں، چوہدری فواد حسین ویزا درخواست میں توسیع کے لئے اگر وہ ایک اور جھوٹ بولیں گے تو برطانوی عدالتوں سے انہیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کی نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، نواز شریف پاکستان سے اربوں روپے لے کر بیرون ملک فرار ہوئے ہیں، وہ پیسہ پاکستان واپس آنا ضروری ہے۔ نواز شریف ملک واپس آئیں، لوٹی گئی دولت واپس کریں اور یہاں اپنے گھر میں رہیں، دوسری صورت یا تو وہ پیسہ واپس کریں گے یا جیل جائیں گے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں