kabul air port rush and deaths 96

کابل میں خوف کی فضا، ایئرپورٹ پر افراتفری


کابل(خبریں ڈیلی) طالبان کی پیش قدمی میں تیزی اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد افغانستان خصوصاً قابل میں خوف کی فضا موجود ہے۔

دوسری جانب طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ ان لوگوں کو کہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔ غیرملکی افراد کابل سے نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کابل ایئر پورٹ پر غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اور کئی ممالک جن میں یورپی ممالک کی اکثریت شامل ہے نے اپنے سارے کھانے کا بل میں بند کر دیے ہیں اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے دو پی آئی اے کے جہاز محصور ہوگئ ہیں۔ پی آئی اے نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تین خصوصی پروازیں کابل جائیں گی اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گئی۔ ذرائع کے مطابق 900 پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔کابل ایئرپورٹ پر غیرملکیوں اور دیگر شہریوں کے انخلاء کے دوران المناک واقعات پیش آئے، افغان باشندے امریکی طیارے سے لٹک گئے۔

پرواز کے دوران بعض افراد گر کر ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب جرمنی اور نیوزی لینڈ نے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں