shahbaz-sharif-offers-big-post-in-punjab-to-pervez-elahi 79

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کی لائیو کوریج کے لئے قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ، کیس کی لائیو کوریج کے لئے قومی اسمبلی میں قرار داد لائی جائے گی

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کےاوپن اینڈ شٹ کیس کی براہ راست کوریج ہونی چاہیے، اس سلسلے میں حکومتی ارکان نے قرار داد کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیس عوامی سطح پر مثال بننا چاہیئے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا،14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ، اس کے نام اکاؤنٹ کھلا پھر 4 ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز کے مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں