imran khan meet with umar ayub 53

‏وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان کی ملاقات

ملاقات میںاکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان اور سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل تھے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم کو ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا گیا.
‏ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
‏مزید وزیرِ اعظم نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہا اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں