Finance adviser Shaukat Tareen blamed the government for the gas crisis 85

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گیس بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے بتایا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ملک میں گیس بحران کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تاخیر سے گیس کی بکنگ کرنے اور گیس کارگو کی عالمی سطح پر زیادہ طلب کے باعث گزشتہ برس کی نسبت اس بار 1 کارگو کی کمی ہوگی، اور پاکستان میں 10 کارگو آئیں گے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں