فواد چودھری کا عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ 23

فواد چودھری کا عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ

فواد چودھری کا عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (92 نیوز) – پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فواد چودھری نے کہا شہباز گل پی ٹی آئی سے زیادتیوں کا استعارہ بنے ہوئے ہیں۔ پتا لگنا چاہئے رات کو جو مسلح لوگ پہنچنے وہ کون تھے۔ ہمارے رہنماؤں کو شہباز گل سے کیوں نہیں ملنے دیا گیا۔ پی ٹی آئی اور پاک فوج میں تفریق پیدا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ کراچی کا جلسہ تاریخی ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا ہم جب چاہیں اسلام آباد کو چاروں طرف سے بلاک کردیں، پھر یہ بیچارے ہیلی کاپٹر سے ہی کہیں آ جا سکیں گے۔ ہماری کوشش ہے امپورٹڈ حکومت جمہوری طریقے سے جائے۔ 80 فیصد آبادی پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

 ادھر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شہباز گل کو جیل میں زدو کوب کیا جا رہا ہے۔ یہ ظلم زیادہ دن جاری نہیں رہے گا۔ ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کرنے کی طاقت ہو۔ مرادعلی شاہ اور ان کی کابینہ پر بھی مقدمات ہیں، یہ سب ایک پیشی کی مار ہیں۔ دس ستمبر سے پہلے فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں