asad umar 61

پاکستان میں پہلی بار جدیدٹیکنالوجی سے مردم شماری کرانے کافیصلہ

تحریک انصاف حکومت نے ملک ميں پہلی بار جديد ٹيکنالوجی کی مدد سے مردم شماری کرانے کا فيصلہ کرلیا۔ وفاقی وزير منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئی مردم شماری 18 ماہ ميں مکمل کی جائے گی اور 2023ء کے عام انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندياں کی جائيں گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں نئی مردم شماری جديد ٹيکنالوجی سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، مردم شماری کی 18ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2023ء کے عام انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے مردم شماری کا سارا ڈیٹا جمع کیا اور خود ہی احتجاج کیا۔
انہوں نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت 43 کلو میٹر طویل کے سی آر منصوبہ بنائے گی، مںصوبے کے انفرااسٹرکچر کا سنگ بنیاد وزیراعظم جلد رکھیں گے، جس پر 27 ارب روپے لاگت آئے گی

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں