fm qureshi meets with yung wi 61

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے وزیر خارجہ وینگ ای سے ملاقات

دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے دوشنبے، تاجکستان میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، چینی وزیر خارجہ سے آج اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب پیش آنے والے بس حادثے اور چینی شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ’آئرن برادرز‘ ہیں، ’سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری‘ کے عظیم بندھن میں بندھے ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ کو کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال پورے ہونے پر مبارک دی دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال پورے ہونے کے موقعے کو شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں۔ اعلی سطحی رابطے اور ملاقاتیں دونوں ممالک کی ’فولادی دوستی‘ کا طرہ امتیاز ہے۔ کورونا وبا کے دوران بھی دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور دوطرفہ تعلقات وباہمی دلچسپی کے امور پر ہم آہنگی برقرار رہی۔

چین اور پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں۔ سی پیک دونوں ممالک کے لئے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے۔ کورونا وبا کی مشکلات کے باوجود سی پیک منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاافغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام افغان فریقین مل کر کام کریں۔ پاکستان پرامن ومستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا تمام سطحوں پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں