فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی 16

فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی

فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی

فیصل آباد (92 نیوز) – ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسپینگ ملز کو روند کر رکھ ڈالا، فیصل آباد کی 40 اسپینگ ملز نے پیداوار بند کردی۔

مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے نے دھاگے کی مانگ میں کمی کر دی۔ اپٹما حکام کے مطابق دھاگے کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باعث 40 اسپینگ ملز کو تالے لگ گئے۔ فائبر، روئی سمیت تمام خام مال مہنگے داموں امپورٹ کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپینگ ملز بند ہونے پر دھاگے کی قیمت میں فی بیگ 6 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا، دھاگے کی قیمت میں اضافے سے کپڑے کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی۔ کپڑے کی پیداواری لاگت میں فی میٹر 5 روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔



Source

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں