70

پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ آئی سی سی کا بڑا ایونٹ پاک سرزمین پر ہو گا

اکستان کیلیے اچھی خبر؛ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ‏کو سونپ دی۔

پاکستان نے25سال پہلےآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی آخری بار پاکستان 1996میں ورلڈکپ کا مشترکہ ‏میزبان تھا۔

آئی سی سی نے مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس اور ان کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ 2031 تک آئی سی سی کے 8 ‏بڑے ایونٹس منعقد ہوں گے جس کی میزبانی 12 مختلف ممالک کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمئنزٹرافی کے دوبارہ انعقاد کا باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں