whatsapp 171

خوشخبری، صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

میٹا کی زیرملکیت عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے

میٹا کی زیرملکیت عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ کے مطابق گلوبل آڈیو پلیئر کو ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے وائس نوٹ سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نئے فیچر کو حال ہی میں متعدد  آئی او ایس بیٹا ٹیسٹر کے لیے متعارف کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا خیال ہے کہ جلد ہی فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں  گے۔

فی الحال واٹس ایپ صارفین وائس نوٹ سنتے وقت کسی صارف کی چیٹ نہیں دیکھ سکتے کیونکہ انہیں وائس نوٹ سننے کے لیے رابطے کی چیٹ یا اس گروپ پر لازمی  رہنا پڑتا ہے جہاں سے وائس نوٹ بھیجا گیا ہو۔

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں