pm imran khan with chinese president 117

‘چین کےصدر سے ملاقات بہت اچھی رہی’ سے ملاقات بہت اچھی رہی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کےصدرشی جن پنگ سےملاقات شاندار رہی۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سےملاقات کی فوٹیج کےساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی ہم نے اسٹرٹیجک اوراقتصادی تعلقات کومزیدفروغ دینےپر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہوئی، اکتوبر 2019میں وزیراعظم کے دورہ چین کےبعد دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کے لئےنیک خواہشات کا بھی اظہار کیا

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں