Hareem calls Sheikh Rashid on air show 56

آن ائیر شو میں حریم کا شیخ رشیدکو فون جواب میں وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک نجی ٹی وی شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں دوران شو میزبان کے کہنے پر شیخ رشید کو کال ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CWYb89ljSKQ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3e30fa85-e65a-4093-a1c8-43fff3934da4

ویڈیو میں حریم نے شیخ رشید کو کال ملانے کے دوران کیمرے پر اپنا موبائل بھی شو کیا جس میں انہوں نے میزبان کو دکھایا کہ انہوں نے شیخ رشید کا نمبر کس نام سے محفوظ کیا ہے۔

حریم کے کال کرنے پر شیخ رشید نے ان کی کال ریسیو کی اور انہیں تھوڑی دیر میں کال کرنے کی ہدایت کی۔

تاہم حریم نے شیخ رشید سے بات کرنے کا اصرار کیا جس پر وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فون کاٹ دیا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں