colmn of amlqa 99

حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ

‏جب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات ہوئی تو کہرام مچ گیا۔ جنازہ تیار ہوا، ایک بڑے میدان میں لایا گیا۔ بے پناہ لوگ نماز جنازہ پڑھنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو حد نگاہ تک نظر آتا تھا۔ جب نمازجنازہ پڑھنے کا وقت آیا،
ایک آدمی آگے بڑھا اور کہنے لگا کہ میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کا وکیل ہوں۔ حضرت نے ایک وصیت کی تھی۔

میں اس مجمعے تک وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجمعے پر سناٹا چھاگیا۔ وکیل نے پکار کر کہا۔ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ وصیت کی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے جس کے اندر چار خوبیاں ہوں۔زندگی میں اس کی تکبیر اولیٰ کبھی قضا نہ ہوئی ہواس کی تہجد کی نماز کبھی قضا نہ ہوئی ہو۔

اس نے غیر محرم پر کبھی بھی بری نظر نہ ڈالی ہو۔اتنا عبادت گزار ہو کہ اس نے عصر کی سنتیں بھی کبھی نہ چھوڑی ہوں۔جس شخص میں یہ چار خوبیاں ہوں وہ میرا جنازہ پڑھائے۔ جب یہ بات سنائی گئی تو مجمعے پر ایسا سناٹا چھایا کہ جیسے مجمعے کو سانپ سونگھ گیا ہو۔ کافی دیر گزر گئی، کوئی نہ آگے بڑھا۔ آخر کار ایک شخص روتے ہوئے حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے جنازے کے قریب آئے۔ جنازہ سے چادر اٹھائی اور کہا۔

حضرت! آپ خود تو فوت ہوگئے مگر میرا راز فاش کردیا۔اس کے بعد بھرے مجمعے کے سامنے قسم اٹھائی کہ میرے اندر یہ چاروں خوبیاں موجود ہیں۔ یہ شخص وقت کا بادشاہ شمس الدین التمش تھے۔حوالہ :حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے اقوال۔

سوال یہ ہے کیا آج کل کے مسلمان اور علماء دین کیا اس قابل ہیں کہ انکے پیچھے نماز پڑھی جائے یا انکی کسی بات کا یقین کیا جائے کیونکہ بظاہر تو ہر عالم آخرت کی بجائے اپنی دنیا سنوارنے میں لگا ہوا ہے اور اسلام کو انہوں نے اپنی مرضی کا رنگ دیا ہوا ہے
یہ ہمارے لئے۔لمہ فکریہ ہے کہ ہم ناقص ایمان کے ساتھ الله کے حضور کیسے پیش ہونگے اور اپنی نبی حضرت محمد ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے
ابھی وقت ہے دنیا کو سنوارنے کی بجائے آخرت کو سنوارو حق بات کرو غریبوں کی مدد کرو

تحریر عمالقہ حیدر
ٹویٹر ‎@amalqa_

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں