حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی کم کر دی 9

حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی کم کر دی

حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی کم کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) – مہنگائی میں پسے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی کم کر دی۔

اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے۔ نئے علاقائی ٹریڈ سسٹم کے تحت درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے ہزاروں اشیا کی قیمت کم ہونے کی توقع ہے۔

افغانستان، بنگلہ دیش،  ترکی، ایران، سری لنکا، بھوٹان،  مالدیپ،  نیپال ملائشیا اور انڈونیشیا سے درآمدی اشیا پر ڈیوٹی کم کر دی گئی۔ ان ممالک سے گندم کی درآمد پر کوئی درآمد ڈیوٹی نہیں دینا ہو گی۔

ایران اور ترکی سے بھی 1435 اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی کم، سری لنکا سے996 اشیاء کی درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ پاک ایران فری ٹریڈ معاہدے کے تحت ایران سے 508 اشیاء کی درآمدات  اور انڈونیشیاء سے 307 اشیاء کی درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی۔

ملائشیاء سے پام آئل کی درآمدی ڈیوٹی  9180 روپے فی میٹرک ٹن، خام خوردنی تیل کی درآمدی ڈیوٹی 6800 روپے فی میٹرک ٹن، صابن بنانے کیلئے پام سٹیرین کی درآمدی ڈیوٹی 7692روپے، پام اولین کی درآمدی ڈیوٹی 7692 روپے اور مارجرین کی درآمدی ڈیوٹی 8640 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے۔



Source

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں