junaid safdar wedding expenditures 78

لندن میں مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر کتنا خرچہ ہوگا؟آپ جان کر حیران ہونگے

لندن (روزنامہ خبریں ڈیلی)جنید صفدر کی شادی کی تقریب 22اگست کو ہوگی۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق شادی پر 25 سے 30 کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے کمرے بک کیا جائیں گے۔

لندن کے اخبار نویسوں کا دعوی ہے کہ کمروں کی بکنگ کے لئے تقریبا 10 کروڑ روپے مختص کیے جاۓ گے۔صحافی نے سوال مریم اور کیپٹن صفدر تو یہ خرچہ نہیں اٹھا سکتے۔ جواب میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کو تقریبا پندرہ سو ریال مہینے کا وظیفہ ملتا ہے۔

اگر وہی اکٹھے کیے ہوں تو یہ کتنے پیسے بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی اس وجہ سے لندن میں کی جا رہی ہے کہ ان کا گھر لندن ہے دنیا کے تمام کرپٹ سیاستدان اور لوگوں کے گھر لندن میں ہے۔ دنیا کا تمام ناجائز سرمایہ کا زیادہ حصہ لندن میں موجود ہے اور برطانوی حکومت اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں