leonardo da vinchi 75

اپنے آپ کو کیسے جانیں؟

کیا آپ ایک ایسا لائف سٹائل چاہتے ہیں جس میں آپ پر سکون اور مطمئن ہوں جہاں کوئی غم نہ ہو کسی کی بات آپ کو تکلیف دی نہ کوئی آپ کو چھوٹا لگے نہ بڑا۔ جہاں سب ایک جیسے ہوں۔ جہاں نہ میں نالائق ہوں اور نہ وہ نالائق ہوں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو جانے آپ اپنے آپ کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس دنیا میں رہنے والوں نے خود اپنے اصول بنا لیے ہیں۔

اس کے مطابق کسی کو چھوٹا یا کسی کو بڑا کہہ دیتے ہیں۔ کسی کو اچھا اور کسی کو برا سمجھتے ہیں۔ کسی کو امیر اور کسی کو غریب، کسی کو دوست اور کسی کو دشمن کا لقب دیتے ہیں۔ جب انسان اپنی حدود طے کرتا ہے تو پھر ان سے پریشان رہتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہی اصول اور لیبلز لڑائی جھگڑوں کا باعث بنتے ہیں۔

تمام انسان ذہنی جسمانی اور جذباتی طور پر ایک جیسے ہیں۔ ایک جیسی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انسان اور انسان کے اندر اچھائی اور برائی دونوں موجود ہیں۔ کوئی بھی انسان دوسرے انسان سے مختلف یا الگ نہیں ہے بلکہ ایک انسان دوسرے سے مربوط ہے۔ ہر انسان اہم ہے اور ہر انسان کے ملنے سے نظام کائنات چل رہا ہے۔ یہ بات آپ اپنا نظریہ بدل کر سمجھ سکتے ہیں۔ لینارڈو دا ونچی کا ماننا تھا کہ ایک پرندے سے بھی زمین میں بہت سی تبدیلی آتی ہے۔

اسی طرح آپ کے ایک عمل سے بھی دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آتی ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے ایک مثال دیکھتے ہیں۔ اگر کوئی شخص مثبت اپروچ اپناتا ہے تو سب سے پہلے اس کی اپنی ذات بدلے گی پھر گھر والے اس کے بعد اس کے دوست اور رشتہ دار احباب۔ پھر وہ شخص جہاں جہاں جائے گا اس کے مثبت استعمال اور مثبت اپروچ کے اثرات مرتب ہوتے جائیں گے۔

جو اس دنیا میں بہت بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اب اس کو تیتلی کے اثر سے بھی سمجھ سکتے ہیں۔ یہی مائیکل گیلب کی کتاب ہاو ٹو تھنک لائک لینا راڈو ڈا ونچی میں جینئس بننے کا ساتواں اصول ہے۔لینا راڈو ڈا ونچی کا ماننا تھا کہ خود کو جاننے کے لیے کائنات کے نظام کو جاننا بہت ضروری ہے۔

آپ اپنا نظریہ بدل کر چھوٹے بڑے اچھے برے سے نکلے کر آپ اپنی اور کائنات میں ہر چیز کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ جس پر آپ لینا راڈو ڈا ونچی کے ان طریقوں پر عمل کر سکتے ہیں

پہلے ایک جگہ خاموشی سے بیٹھ کر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں اور نوٹ بک پر اپنی سوچ اور خیالات لکھیں۔ کنسپٹ آف ہول نیس پر غور کریں۔ حقیقت پر مبنی چیزوں کا دوسرا رخ ضرور دیکھیں۔ اس کائنات کو دیکھنے کا طریقہ بدلیں۔ تصویر کا دوسرا رخ ضرور دیکھیں۔ اپنی زندگی کے اہم واقعات پر ضرور نظر ڈالیں۔ اپنی زندگی کے ہر عمل اور اس کے نتائج کے درمیان تعلق پر ضرور غور کریں۔ اپنی زندگی کے مقصد لکھیں۔ اپنے شعبے اور کاروبار کا میپ بنائیں۔ آپ کو زندگی کے ہر عمل میں ایک تعلق ملے گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں