taliban critices the un andamerican 53

یعقین ہے عالمی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ نہیں آزمائیں گی

کابل(خبریں ڈیلی) طالبان کی سینئر قیادت نے عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

طالبان کے سینیئر رہنما ملا عبدالغنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی اصل آزمائش شروع ہو چکی ہے۔ ملا عبدالغنی نے کابل میں ویڈیو پیغام جاری کیا کہ افغانستان کے لوگوں کی خدمت کر کے لوگوں کے لئے مثال قائم کرنی ہے۔ مولانا عبدالغنی نے کابل کی فتح پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا ہے۔

کابل (خبریں ڈیلی) طالبان نے افغانستان کے بیشتر حصے بشمول افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد افغانستان سے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ طالبان کی طرف سے دنیا کو واضح امن کا پیغام دیا گیا اور اقوام متحدہ کو اس بات کی تنبیہ کی گئی کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ کابل میں امریکا سمیت مختلف ممالک کے سفارت خانے بند کر دیئے گئے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں