security feature 143

آئی فون کا انوکھا سائبر سیکیورٹی فیچر

سلیکان و یلی: عموماً بہت سے لوگ پاس ورڈ کو بہت آسان رکھ لیتے ہیں، لیکن بہ آسانی یاد رکھنے کی سہولت کے پیش نظر رکھا گیا آسان پاس ورڈ آپ کے اکاؤنٹ اور آن لائن سیکیورٹی کو خطرات سے دوچار کردیتا ہےاور آپ کا پاسورڈ ہیک ہو نے خطرہ بھی بڑہ جاتاہے۔ اسی لیے سائبر سیکیورٹی ماہرین، پاس ورڈ کو زیادہ سے زیادہ پیچیدہ اور مضبوط رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ایپل کی ڈیوائس (آئی فون یا آئی پیڈ) ہے تو پھر اس میں سائبر سیکیورٹی کا ایک ایسا فیچر ہے جوآپ کو بتاسکتا ہے کہ آپ کی لاگ ان تفصیلات (آئی ڈی ، پاس ورڈ) کن مخصوص ایپس کے ڈیٹا لیک میں ظاہر ہوچکی ہیں۔

جی ہاں! آئی فون آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آپ کے ایمیزون، گوگل اور نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کہاں ظاہر ہوچکا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اس فیچر کی بدولت آپ مذکورہ ویب سائٹ کےلیے درج ذیل آسان مراحل میں اپنے پاس ورڈز تبدیل بھی کر سکتے ہیں:
۔1 اپنے آئی فون/ آئی پیڈ کی سیٹنگز ایپ میں جائیں

۔ 2نیچے کی طرف اسکرول کرتے ہوئے پاس ورڈ پر ٹیپ (کلک) کریں

۔ 3اگر آپ کے گوگل، ٹوئٹر اور ایمیزون کے آن لائن اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کمپرومائزڈ (پاس ورڈ کا چوری، تبدیل یا غیر موثر ہوجانا) ہوچکی ہے تو آپ کو یہاں حفاظتی تجاویز دکھائی دیں گی۔

۔ 4ان سیکیورٹی تجاویز پر ٹیپ کر کے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس اکاؤنٹ میں مسئلہ ہے اور اس کا ڈیٹا کہاں لیک ہوچکا ہے۔ یہ سیکشن کمزور پاس ورڈ ہونے کی وجہ سے اس کے ممکنہ طور پر ہیک ہونے کے بارے میں وارننگ بھی دے گا۔

۔ 5آپ مذکورہ ویب سائٹ پر پاس ورڈ کو تبدیل کرنے کے ساتھ فہرست میں اس کے اندراج کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں