عمران خان!! تمہاری مرضی نہیں چلے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شہباز شریف 21

عمران خان!! تمہاری مرضی نہیں چلے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شہباز شریف

عمران خان!! تمہاری مرضی نہیں چلے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، شہباز شریف

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران خان!! تمہاری مرضی نہیں چلے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب یہ ایوان چاہے گا تب الیکشن ہوں گے۔ عمران نیازی نے ڈکٹیشن دینی ہے تو اپنے گھر میں ڈکٹیشن دو، ایوان کو نہیں۔ تاریخ کو دہرایا گیا تو پھر سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ مسلح جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ بلین ٹری کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں نے درختوں کو جلا دیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا بل پاس کرکے آئندہ شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی۔ ملکر جدوجہد کرکے ملک میں حالات کا دھاڑا موڑ سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک صوبے کے سربراہ کی معاونت سے وفاق کے اوپر حملہ کیا گیا۔ جتھوں کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں