omicoron 85

پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 73 افراد جان سے گئے۔این سی او سی

خبریں ڈیلی( 29مئی بروز ہفتہ 2021 )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55445 ٹیسٹس کیے گئے۔جن میں میں مثبت کیسز کی تعداد 2445 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73 افراد جان کی بازی ہار گے۔ اس طرح پاکستان میںکورونا کے کل کیسز کی تعداد 916,239ہوگئ جن میں سے 4,083کی حالت نازک ہے۔اسی طرح کوویڈ سے کل اموات 20,680 ہوگئ اور 836,702 افراد صحتیاب ہوئے۔ اس حوالے سے کل جو ٹیسٹ کیے گئے ان کی تعداد 13,113,39 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کیسز کی تعداد 315,410 ہے جبکہ پنجاب میں338,377 کیسز ہیں۔اس کے علاوہ کے پی کےمیں 131,775 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں کی کیسز کی تعداد 25,001 ہے ۔آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 19,108ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 5,561ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں کرونا وائرس کی بھارتی اور جنوبی افریقن قسم بھی پہنچ گئی۔وزارت صحت نے اس باتی کی تصدیق کردی۔ حکام کے مطاق جنوبی افریقن کے 7 اور بھارتی کیس کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔وزیر سندھ عزراپیچوہو کے مطابق کراچی میں کراچی میں جنوبی افریقن وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

اس کے علاوہ ملک بھر میں ویکسینیشن جاری ہے۔ 19 سال کے افراد کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکاہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نبر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

اس حوالے سے 1,513,144 افراد کی مکمل طور پر ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں