natenyahu 65

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت کی تشکیل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ صدر نے اتحادی حکومت کا اعلان کر دیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔

ملک میں نئی حکومت بنانے کے لیے اپوزیشن نے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ نفتالی بینیٹ کو وزیراعظم کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسرائیلی صدر کے باقاعدہ اعلان کے بعد کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے نتنیاہو اپنے بارہ سالہ طویل اقتدار سے محروم ہو جائیں گے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں