جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف پشاور میں بھی مقدمات درج 15

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف پشاور میں بھی مقدمات درج

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف پشاور میں بھی مقدمات درج

پشاور (92 نیوز) – ن لیگی رہنماؤں میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف پشاور میں بھی مقدمات درج کردیئے گئے۔

نون لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری ہے، مریم اورنگزیب اور جاویدلطیف کے خلاف مقدمات پولیس اسٹیشن رحمان بابا میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں 14 ستمبر کو پی ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور اور بونیر میں بھی لیگی رہنماؤں پر دہشت گردی کا پرچہ کٹ چکا، عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات پر بیان دیکر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام لگایا گیا۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں