کامن ویلتھ گیمز کا میلہ آسٹریلیا نے لوٹ لیا 24

کامن ویلتھ گیمز کا میلہ آسٹریلیا نے لوٹ لیا

برمنگھم (92 نیوز) – کامن ویلتھ گیمز کا میلہ آسٹریلیا نے لوٹ لیا۔ 67 سونے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی۔ پاکستان نے ایونٹ میں سونے کے 2، چاندی اور کانسی کے 3، 3 میڈلز جیتے اور 18 ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔ فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔ ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88 میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 90 اعشاریہ ایک آٹھ میٹر پھینکی اور گولڈ میڈل کے حق دار قرار پائے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں