kamran akmal 99

کامران اکمل کا احتجاجآ پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے احتجاجاً پاکستان سپرلیگ 7 چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپرلیگ 7 کی فرنچائز پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹگری میں پک کیا، جس کے بعد انہوں نے احتجاجاً پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں جب پلاٹینیم سےگولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو میں نے زلمی مینیجمنٹ کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے، جس پر میجمنٹ نے آئندہ برس کیٹگری میں ترقی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ سلورکیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کے نام شامل کرنا چاہیں، میرا خیال ہے کہ اس تمام صورت حال میں مجھے پی ایس ایل سے علیحدگی ہی اختیار کرنا چاہیے جو میرے اور نئے کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے۔

قبل ازیں پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹگری میں پک کر کے دیگر چار کیٹگریز سے 18 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں