karachi is being ruled from canada,yunus memon is the real ruler of sindh,karachi,chief justice gulzar ahmed,chief justice gulzar ahmed remarks,justice gulzar ahmed chief justice 108

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد

‏اورنگی اور گجر نالہ کیس: عدالت نےکراچی میں نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنیکا حکم دے دیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیے کہ ‏کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے، ایڈووکیٹ جنرل صاحب ہم آپ سے بات کر رہے ہیں، آپ لوگ نالے صاف نہیں کرسکتے، صوبہ کیسے چلائیں گے؟

یہاں گورننس نام کی چیز نہیں ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ‏آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کر دی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ‏متاثرین کو 2 سال تک 20 ہزار روپے کرائے کی مد میں دیئے جائیں گے۔

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ساراملبہ غریبوں پر ہی کیوں ڈالا جاتا ہے؟ امیروں کے گھروں کی بھی لیز چیک کی جائے۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمین متاثرین کی نہیں، نالے کی اراضی ہے، لیز پر کیسے دی گئی؟۔یہ چائنہ کٹنگ کا معاملہ ہے، سب جعلی دستاویز ہیں۔ عدالت نے کراچی میں نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنیکا حکم دے دیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SCi5ZOErVYE
وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں